۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا نواز انظار

حوزہ/ہر مسلمان کو اللہ کی عبادت کرنی چاہیے ۔ عبادت ایسی ہونی چاہیے جس سے اللہ راضی ہواور کسی کوکوئی تکلیف نہ پہنچے ۔ اگر ہم اپنا سارا مال اللہ کے نام پر خرچ کردیں اور ہماری نیت دکھاوے کی ہو تو بے فائدہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امروہہ/ اسلام تلوار سے نہیں کردار سے پھیلا ہے ۔ لوگوں کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے۔ یہ اسلام کا بنیادی پیغام ہے۔ شہر کے عزاخانہ محلہ در بارکلاں میں باقر عباس کے سوئم میں مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں سوز خوانی مدیر علی خان اور ہمنوا نے کی مجلس میں مولانا نواز انظار نے اسلام اور ہمارا معاشرہ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اسلام تلوار سے نہیں کردار سے پھیلا ہے۔

انھوں نے کہا ہمارا جسم، زبان، آنکھیں اور تمام اعضاء اللہ تعالی کے عطا کردہ ہیں ۔ اس لیے ہمیں ان کا صحیح استعمال کرتا چاہیے۔ ہر مسلمان کو اللہ کی عبادت کرنی چاہیے ۔ عبادت ایسی ہونی چاہیے جس سے اللہ راضی ہو اور کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے ۔ اگر ہم اپنا سارا مال اللہ کے نام پر خرچ کردیں اور ہماری نیت دکھاوے کی ہو تو بے فائدہ ہے ۔ سچے دل سے کی گئی دعا قبول ہوتی ہے ۔ ہمیں اس طرح عمل کرنا چاہیے کہ اللہ راضی ہو۔ کیونکہ دنیا کی لالچ میں آخرت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا مناسب نہیں کیونکہ اسلام محبت ، اخوت اور کردار سے پھیلا ہے ۔ گوہر عباس، علی عباس ، غلام سجاد، نعیم کوثر ، وسیم حیدر، باقر نقوی، افضال محمد، سلیم اکبر، ڈاکٹر نظار، لئیق الحسن خان ، اور روشن علی خان سمیت دیگر شامل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .